ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی کے عوام کو آلودگی سے کوئی راحت نہیں

دہلی کے عوام کو آلودگی سے کوئی راحت نہیں

Fri, 06 Nov 2020 20:52:18    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دارالحکومت کے لوگوں کو جمعہ کو بھی آب و ہوا میں آلودگی سے کوئی راحت نہیں ملی ۔ دہلی میں آج صبح فضائی معیار انڈٰیکس (اے کیو آئی) کی سطح تقریباً سبھی علاقوں میں 400 عبور کرگئی جو ’شدید خراب‘ زمرے کی سمجھی جاتی ہے۔

دہلی آلودگی کنٹرول بورڈ (ڈی پی سی سی) کے مطابق آنند وہار میں فضائی معیار انڈیکس (اے کیو آئی) کی سطح 442، آر کے پورم میں 407، دوارکا میں 421 اور بوانا میں 430 رہی۔ رہی۔

دہلی کی حکومت نے آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیوالی پر پٹاخے جلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی 30 نومبر تک جاری رہے گی۔ آسمان میں دھوئیں کی چادر اور دم گھونٹنے والی ہوا سے سب سے زیادہ سانس لینے والے مریضوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بوڑھوں اور بچے بھی آلودگی سے پریشان ہیں۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق دہلی ، نوئیڈا ، غازی آباد ، گڑگاؤں اور فرید آباد کے علاوہ بھی خراب حالت میں ہے اور اے کیو آئی 400 سے زیادہ ہے۔ اے معیاروں کے مطابق صفر سے 50 کے درمیان اے کیوآئی کو ’اچھا‘ ،51 سے 100 کے درمیان ’اطمینان بخش‘ ،101سے 200 کے دوران ’درمیانے‘ ،201 سے 300 کے دوران ’خراب‘،301 سے 400 کے درمیان ’بے حد خراب‘ اور 401 سے 500 کے درمیان ’شدید‘ مانا جاتا ہے۔


Share: